بیندور24؍اپریل(ایس او نیوز) صبح کی اولین ساعتوں میں بیلگاوی سے آنے والی ایک بس بیندور کے قریب اچانک بے قابو ہوکر ایک طرف لڑھک گئی جس کی وجہ سے بس میں موجود 16مسافرزخمی ہوگئے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ بیلگاوی سے اس طرف آنے والی ایک پرائیویٹ سلیپر کوچ بس بیندورKEBسب اسٹیشن کے پاس صبح 3.45بجے بے قابو ہوگئی اور ایک طرف کو لڑھک کر گر گئی۔جب یہ حادثہ پیش آیا توبس کے اندر 30مسافر سفر کررہے تھے۔ان میں سے 16مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافر ہلاک نہیں ہوالیکن امیش، نندن کامت،کشور،انیتا اور دھنوشری نامی مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں منی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور دیگر زخمیوں کا علاج مقامی اسپتال میں کیا گیا ہے۔